۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
محمد رضا شمس الدین

حوزہ / حجۃ الاسلام شمس الدین نے کہا: خدا کی رحمت ان تمام لوگوں پر نازل ہوتی ہے جو خدا کو پکارتے ہیں حتی کہ ان لوگوں پر بھی جو اپنی زندگی کے بعض دنوں میں خدا سے منہ موڑ لیتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام محمد رضا شمس الدین نے سمنان میں حوزہ نیوز کے نامہ نگار کو دئے گئے ایک انٹرویو میں رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں خدا کی جانب سے ملنے والی فرصتوں اور مواقع کا ذکر کرتے ہوئے کہا: رمضان کے مہینے میں اور اسی طرح سال بھر ہم خدا کو اسماء الہی سے پکارتے ہیں۔ خداوند متعال کے یہی اسماء مبارکہ ہمارے اور خدا کے درمیان رحمتِ الہی کا ذریعہ قرار پاتے ہیں۔

صوبہ سمنان میں نماز کمیٹی کے سربراہ نے مزید کہا: جب ہم بار بار اور یکے بعد دیگرے خدا کو پکارتے ہیں تو اس طرح ہم دراصل اپنے آپ کو یاد دلاتے ہیں کہ خدا موجود ہے اور وہ ہماری حفاظت کرتا ہے اور اس سے ہمارے دل کو تقویت بھی ملتی ہے۔

حجۃ الاسلام شمس الدین نے کہا: حضرت امام صادق (ع) پیغمبر اکرم (ص) کی تبعیت میں ایک حدیث نقل کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ "خدا انسان پر اس کی ماں سے بھی زیادہ مہربان، رؤوف اور رحیم ہے"۔ خدائے رحیم کتنا خوبصورت ہے، وہ خدا جس کی مہربانیاں واقعی میں انسانی کے شاملِ حال ہوتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: ماہِ رمضان خدا کو پکارنے کا ایک اچھا موقع اور بہترین فرصت ہے۔ کبھی کبھی ہماری زندگی میں بعض مسائل آ جاتے ہیں تو اس حالت میں ہم سب لوگوں کے پاس جا کر ان سے مدد مانگنا شروع کر دیتے ہیں اور غفلت کرتے ہیں اور خدا کے پاس نہیں جاتے۔ حالانکہ خلوصِ دل سے خدا کو پکارنا چاہیے تاکہ مطلوبہ نتائج بھی حاصل ہوں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .